22 جولائی، 2023، 8:24 PM

قرآن مجید کی بے حرمتی پر ڈنمارک کے سفیر کی وزارت خارجہ طلبی

قرآن مجید کی بے حرمتی پر ڈنمارک کے سفیر کی وزارت خارجہ طلبی

ڈنمارک میں قرآن مجید کی شان میں گستاخی کے بعد ڈینش سفیر کو ایران کی وزارت خارجہ میں طلب کرکے احتجاج کیا گیا۔

مہر خبررسان ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ڈنمارک میں قرآن مجید کی بے حرمتی کے واقعے کے خلاف ردعمل ظاہر کرنے کے لئے ڈنمارک کے سفیر کو وزارت خارجہ کے مغربی یورپی امور کے مسئول نے طلب کرکے احتجاج ریکارڈ کرایا۔

وزارت خارجہ کے مسئول نے کہا کہ یورپ قرون وسطی کی جاہلیت کے دور سے گزر رہا ہے جوکہ اپنے طور پر آزادی فکر و عقیدہ کے لئے بہت بڑا خطرہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ قرآن کو نذر آتش کرنا آزادی عقیدہ کے منافی ہے اور ایسے اقدامات کے بارے میں سکوت اختیار کرنے سے شدت پسندی کو فروغ اور دہشت گردی کی حوصلہ افزائی ہوگی۔

ایرانی حکومت دنیا کے دوسرے ممالک کی طرح ڈنمارک سے مطالبہ کرتی ہے توہین آمیز واقعات کی روک تھام کے لیے ان واقعات میں ملوث عناصر کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دے۔

News ID 1917968

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha